دنیا بھر میں مظلوم فلسطینی مسلمانوں کیساتھ اظہار یکجہتی کا عالمی دن آج منایا جائیگا

دنیا بھر میں مظلوم فلسطینی مسلمانوں کیساتھ اظہار یکجہتی کا عالمی دن آج ...

  



جہانیاں (آن لائن) پاکستان سمیت دنیا بھر کے اسلامی ممالک میں مظلوم فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا عالمی دن 29نومبرجمعہ کو منایا جائے گا اس دن کی مناسبت سے مختلف تقاریب اور سیمینارز کا اہتمام کیا جائے گا جہانیاں سمیت ملک بھر میں سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام منعقدہ تقریبات میں مظلوم فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے غاصب اسرائیلی فوج کے خلاف مذمتی قراردادیں منظور کی جائیں گی اور جہانیاں سمیت ملک بھر کی جامع مساجد میں جمعۃ المبارک کے اجتماعات میں فلسطینی مسلمانوں کی فتح و نصرت کیلئے خصوصی دعائیں بھی مانگی جائیں گی جبکہ الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے فلسطینی مسلمانوں پرڈھائے جانے والے مظالم کو بھی اجاگر کیا جائے گا۔اسرائیلی جارحیت کے باعث پیدا ہونیو الا مسئلہ فلسطین برسہابرس گزر جانے کے بعد بھی حل نہ ہو سکا ہے۔اقوام متحدہ 1947ء سے فلسطین میں امن کیلئے کوشاں ہے لیکن اسرائیلی فوج کے روز بروز بڑھتے مظالم کے باعث فلسطین کا مسئلہ گھمبیر صورتحال اختیار کرتا جا رہا ہے۔

فلسطینی اظہار یکجہتی

مزید : صفحہ اول