پی ایم اے کانفرنس یکم دسمبرکوہوگی،وزیراعلیٰ پنجاب بطور مہمان خصوصی شرکت کرینگے

  پی ایم اے کانفرنس یکم دسمبرکوہوگی،وزیراعلیٰ پنجاب بطور مہمان خصوصی شرکت ...

  



لاہور(جنرل رپورٹر)پی ایم اے کی دو روزہ سالانہ کانفرنس 1-2 دسمبر 2019 کو آواری ہوٹل لاہور میں منعقد ہوگی۔ کانفرنس میں وزیر اعلیٰ پنجاب بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے جبکہ صوبائی وزیر صحت اور لاہور میں چین کے کونسلر جنرل بطور اعزازی مہمان شرکت کریں گے۔ اس کانفرنس کا سپیشل جز چائینز میڈیکل ایسوسی ایشن کے وفد کے آمد ہے۔ کانفرنس میں پی ایم اے اور سی ایم اے کے درمیان طبی تعلیم کے فروغ کیلئے باقاعدہ ایک معاہدہ پر دستخط ہوں گے جس کا آغاز اسی سال کیا جائے گا۔   

پی ایم اے کانفرنس

مزید : صفحہ اول