پنجاب اسمبلی کا حالیہ سیشن، حکومتی بنچوں نے بارہ سے زائد قوانین منظور کئے

    پنجاب اسمبلی کا حالیہ سیشن، حکومتی بنچوں نے بارہ سے زائد قوانین منظور کئے

  



 لاہور (آن لائن) پنجاب اسمبلی کے حالیہ سیشن کے دوران حکومتی بنچوں نے بارہ سے زائد قوانین کو منظور کرلیا ہے۔ ایوان میں پاکستان مسلم لیگ ن کے 166 ارکان کی قانون سازی کے مرحلہ پر حکمت عملی سے مختلف سوال سے سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ ن لیگی اراکین پنجاب اسمبلی مفاہمتی سیاست کر رہے ہیں، یا قانون سازی میں عدم دلچسپی کا اظہار کر رہے ہیں۔ ان حلقوں کے مطابق پنجاب اسمبلی کے ایوان میں قانون سازی کا آغاز ہوتے ہی لیگی اراکین اسمبلی ایوان سے نکل کر اپوزیشن حمزہ شہباز سے ملاقاتیں شروع کردیتے ہیں۔ جبکہ قانون سازی کے دوران لیگی ارکان اسمبلی کی جانب سے کوئی اختلاف رائے یا ترامیم سامنے نہیں آئیں۔ 

قوانین منظور

مزید : صفحہ اول