برطانیہ مسئلہ کشمیر پیدا کرنے کا ذمہ دار ہے، ڈاکٹر راجہ وین 

  برطانیہ مسئلہ کشمیر پیدا کرنے کا ذمہ دار ہے، ڈاکٹر راجہ وین 

  



مظفرآباد(این این آئی)انٹرنیشنل کشمیر سیمینار میں شرکت کے لئے آنے والے سکالر پروفیسر ڈاکٹر راجہ وین زانبرگ  نے کہا کہ برطانیہ مسئلہ کشمیر پیدا کرنے کا ذمہ دار ہے۔ جس طرح ہم نے 1947میں برصغیر کو چھوڑا اور مسئلہ کشمیر کو بھی چھوڑا ہم اس کے ذمہ دار ہیں۔ کشمیر مقامی مسئلہ ہے اب یہ عالمی مسئلہ بھی بن چکا ہے۔ مسئلہ کشمیر مغرب کا پیدا کر دہ ہے۔ اس مسئلہ کو حل کیا جائے کہیں جنگ نہ چھڑ جائے۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد رحمن نے کہا کہ کشمیر ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے ہندوستان اس کو اندرونی مسئلہ بنانا چاہتا ہے۔ اس مسئلہ کے اب تک حل نہ ہونے کی وجہ ”عالمی بیڈ گورننس“ ہے اس مسئلہ کو حل کرنے کے لئے عالمی برادری کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ 

ڈاکٹر راجہ وین

  

مزید : صفحہ اول