سکول کی طالبہ نے پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی کو شرمندہ کردیا

سکول کی طالبہ نے پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی کو شرمندہ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا پرایک ویڈیو گردش کررہی ہے جس میں کراچی کے سکول کی طالبہ نے پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی کو سب کے سامنے شرمندہ کردیا۔حال ہی میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے کراچی کے گورنمنٹ سکول کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے طالبات سے مختلف سوالات پوچھے، تاہم ایک سوال ایسا تھا جس کے جواب پر فردوس شمیم نقوی کو خجالت کا سامنا کرنا پڑا،جبکہ کلاس میں موجود تمام لوگ ہنس پڑے۔پی ٹی آئی رہنما نے کلاس کی طالبات سے پوچھا پاکستان کی سب سے مشہو رشخصیت کون ہے؟ جس پربچی نے جواب دیتے ہوئے کہا ”نواز شریف“۔ بچی کی جانب سے دئیے گئے اس جواب پر فردوس شمیم نقوی خجالت کا شکارہوگئے جبکہ کلاس میں موجود تمام اساتذہ ہنس پڑے۔بعد ازاں پی ٹی آئی رہنما نے اپنی خجالت کو مٹانے کیلئے ایک اور سوال پوچھا، اچھا تو نواز شریف کیوں مشہور ہیں؟ طالبہ نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کیونکہ انہوں نے پاکستان کیلئے اچھے کام کیے۔
فردوس شمیم شرمندہ

مزید :

صفحہ اول -