شاہد خاقان کوپروڈکشن آرڈر کیلئے سپیکر قومی اسمبلی کو درخواست دینے کی ہدایت

شاہد خاقان کوپروڈکشن آرڈر کیلئے سپیکر قومی اسمبلی کو درخواست دینے کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے کے خلاف سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی درخواست کی سماعت 3دسمبر پر ملتوی کرتے ہوئے انہیں ہدایت کی ہے کہ وہ قومی اسمبلی کے آئندہ سیشن میں شرکت کے لئے سپیکر قومی اسمبلی کو درخواست دیں،عدالت نے قراردیا کہ سپیکر قومی اسمبلی اپنے فیصلے میں وجوہات بھی بیان کریں گے،عدالت نے شاہد خاقان عباسی کے وکیل سے کہا کہ اگر سپیکر قومی اسمبلی پروڈکشن آرڈر جاری کردیں تو عدالت کو آگاہ کردیجیے گا، سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کی درخواست صرف ایک سیشن میں شرکت کے لئے تھی،اب سیشن ختم ہوچکا ہے۔ باب 12 میں سپیکر کے اختیارات واضح طور پر موجود ہیں، رول 108 کے تحت یہ درخواست قابلِ سماعت نہیں،ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا ملزم ابھی جوڈیشل ریمانڈ پر اور وہ اسمبلی سیشن بھی ختم ہو گیاہے، نیا سیشن سات دسمبر سے شروع ہونے کی توقع ہے۔ کیس کی مزید سماعت3دسمبر پر ملتوی کردی۔
شاہد خاقان

مزید :

صفحہ اول -