ثابت ہوگیا عمران خان نالائق تھے ہیں اوررہیں گے‘مریم اورنگزیب

  ثابت ہوگیا عمران خان نالائق تھے ہیں اوررہیں گے‘مریم اورنگزیب

  



لاہور(جنرل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ عمران صاحب آپ کا بیان کسیانی بلی کھمبا نوچے کے مترادف ہے،ثابت ہوگیا ہے کہ آپ نالائق تھے، نالائق ہیں اور نالائق ہی رہیں گے،آپ کی نالائقی کی سپریم کورٹ نے بھی بار بار نشاندہی کی۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران خان ہمیشہ کی طرح اپنی نالائقی اور نااہلی کا بوجھ دوسروں پر ڈالنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔لوٹنے کا جن پر الزام لگایا، ان پر ایک دھیلے کی کرپشن آپ ثابت نہ پائے۔البتہ قوم کے سامنے ہر روز، ہر منٹ اور ہر سکینڈ آپ اپنی نالائقی، جھوٹ اور نااہلی ثابت کررہے ہیں،آپ جیسے تاریخی نالائق اور نااہل کے ہوتے ہوئے کسی اور دشمن کی ضرورت نہیں،افسوس آج آپ کی نالائقی، نااہلی اور جھوٹ کی بناپر ملک غیرمحفوظ ہورہا ہے۔

مریم اورنگزیب

مزید : صفحہ اول