خیبر،قومی وطن پارٹی کا مہنگائی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ 

خیبر،قومی وطن پارٹی کا مہنگائی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ 

  



ضلع خیبر (بیورو رپورٹ)ضلع خیبر لنڈیکوتل بازار میں قومی وطن پارٹی کے زیر اہتمام مہنگائی اور علاقے کے مسائل کے حوالے سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا. جس میں قومی وطن پارٹی کے کارکنوں اورعوام نے شرکت تفصیلات کے مطابق ضلع خیبر لنڈیکوتل بازار میں قومی وطن پارٹی کے زیر اہتمام ملک میں مہنگائی اور علاقے کے مسائل پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرہ سے ضلع خیبر قومی وطن پارٹی کے جنرل سیکرٹری ملک ذاکر آفریدی نے کہا کہ ملک میں موجودہ مہنگائی کی وجہ سے عوام کے مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے حکومت مہنگائی اور عوامی مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ نہیں ہے انہوں نے کہا کہ قبائلی عوام بالخصوص ضلع خیبر لنڈیکوتل کے عوام مختلف مسائل سے دوچار ہیں حکومت نے عوام کے ساتھ کی گئی وعدے ابھی تک پوری نہیں کر دی گئی ہے جس کی وجہ سے عوام کے مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے لنڈی کوتل میں مہنگائی کے علاوہ 23بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے جبکہ طورخم بارڈر پر بے روزگاری اور غربت میں اضافے کی وجہ سے علاقے کے ہزاروں افراد بے روزگار کر دیئے گئے ہیں فاٹا کو خیبرپختونخوا میں انضمام کے بعد قبائلی علاقوں میں کسی قسم کی ترقیاتی کام نہیں کی گئی ہے اور حکومت کے اعلیٰ حکام کے دورے صرف اعلانات تک محدود ہوگئے ہیں انہوں نے کہا کہ قومی وطن پارٹی نے ہمیشہ قبائلی غریب عوام کے مسائل اور مشکلات کے حل کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائی گئی ہیں اور آئندہ بھی کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے قبائلی عوام کو درپیش مسائل اور مشکلات کے حل کیلئے قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیر پاؤ نے تمام سیاسی جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کر لیا ہیں اور جلد اس آل پارٹیز کانفرنس کی انعقاد ہو جائے گی جس میں قبائلی عوام کو درپیش مسائل پر بات چیت ہوگی زاکر آفریدی نے کہا کہ قومی وطن پارٹی عوامی مسائل کے حل کیلئے دن رات حاضر ہوگی اور عوامی مسائل کے حل کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائی جائے گی موجودہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہو گیا ہے جس کی وجہ سے عوام خودکشی پر مجبور ہو گئے ہیں جوکہ افسوس کا مقام ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر