ڈیرہ،اشتہاری سمیت 3  گرفتار،اسلحہ وپیٹرول برآمد

ڈیرہ،اشتہاری سمیت 3  گرفتار،اسلحہ وپیٹرول برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ) گومل یونیورسٹی پولیس نے چاہ کاظمی والا میں پولیس کو مطلوب اشتہاری ملزم عمران ابھایا کے گھر پر چھاپے کے دوران گھر سے دو رائفل، ایک بندوق سمیت دیگر اسلحہ برآمد کرلیا جبکہ ملتان روڈ پر مزدا ٹرک کی خفیہ ٹینکی سے670لیٹر ایرانی پیٹرول برآمد کرکے دو ملزمان گرفتار کرلئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او دلاور خان بنگش کی ہدایت پر گومل یونیورسٹی پولیس نے چاہ کاظمی والا میں پولیس کو مطلوب اشتہاری ملزم عمران ابھایا کی گھر موجودگی کی اطلاع پر اس کی گرفتاری کیلئے چھاپا مارا تاہم ملزم پولیس چھاپے سے قبل ہی فرار ہوگیا۔ پولیس نے مطلوب اشتہاری ملزم عمران ابھایا کے گھر سے دو رائفل، ایک بندوق اور125کارتوس برآمد کئے۔ دوسری جانب ملتان روڈ پر آڑہ درابن خورد کے قریب ایک مزدا ٹرک کو روک کر شک کی بنیاد پر ٹرک کی تلاشی لی۔ دوران تلاشی گومل یونیورسٹی پولیس نے ٹرک میں نصب خفیہ ٹینکی سے670لیٹر ایرانی پیٹرول برآمد کرکے دو ملزمان عبدالشکور کاکڑ سکنہ بلوچستان اور ثناء اللہ کنڈی سکنہ درابن خورد کوگرفتار کرکے ان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔