ڈیرہ،گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2 زخمی
ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ) ڈیرہ تونسہ روڈ پر بھٹیسر مائنر کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار دو افراد زخمی ہوگئے، مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ پروآ کی حدود میں ڈیرہ تونسہ روڈ پر بھٹیسر مائنر کے قریب تیز رفتار گاڑی نے تین موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر ماردی۔ حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار دو افراد احسان اللہ اور سانول زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پروآ پولیس نے زخمی افراد کی رپورٹ پر نامعلوم گاڑی کے ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔