ترقیاتی کامون کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا: ڈاکٹر امجد علی 

ترقیاتی کامون کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا: ڈاکٹر امجد علی 

  



پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا کے وزیر معدنیات ڈاکٹر امجد علی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے اور تمام سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ جس کے لئے عملی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اور کروڑوں روپے کے فنڈز خرچ کئے جارہے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت کی خصوصی دلچسپی کے باعث پی کے 6 سوات میں عوامی منصوبوں پر عمل درامد ممکن بنایا جارہا ہے، اہل علاقہ کو درپیش بجلی کے مسائل حل کردئیے گئے ہیں، جس کے باعث لوگوں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے پی کے 6 کے لئے مزید ترقیاتی منصوبوں کی منظوری بھی دی گئی ہے، جس سے علاقے میں خوشحالی آئیگی۔ ڈاکٹر امجد علی کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومتوں کے کھوکھلے دعووں کے برعکس موجودہ حکومت نے حلقہ میں گھر گھر سوئی گیس کی فراہمی ممکن بنانے کے لئے مربوط حکمت عملی وضع کی ہے، جس سے اب بلا کسی امتیاز کے ہر گھر کو سوئی گیس کی فراہمی ممکن ہوسکے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حلقہ میں اسکولوں کی تعمیر، اسپتالوں کی اپ گریڈیشن، سڑکوں کی تعمیر و مرمت، واٹر سپلائی منصوبوں اور دیگر ترقیاتی کاموں کے لئے کروڑوں روپے کی منظوری دی گئی ہے، جن میں بیشتر منصوبوں پر کام جاری ہے۔ ڈاکٹر امجد علی کا کہنا تھا کہ حلقہ میں جاری ترقیاتی کاموں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا، اور ٹھیکدار جاری منصوبوں میں میٹریل کے استعمال میں خاص خیال رکھیں۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ترقیاتی کاموں کے باعث عوام میں حکومت کی پذیرائی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ حکومت کا مشن عوامی خدمت اور ان کی فلاح کے لئے زیادہ سے زیادہ کام کرنا ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر