نیو اسلام آباد ایئر پورٹ پر ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے مشقیں

نیو اسلام آباد ایئر پورٹ پر ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے مشقیں

  



اسلام آباد (این این آئی)نیو اسلام آباد ایئر پورٹ پر ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے مشقوں کا انعقاد کیا گیا، ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس، سول ایوی ایشن، ریسکیو 1122 سمیت دیگر اداروں نے مشقوں میں حصہ لیا۔ تفصیلات کے مطابق نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر جہاز میں آتشزدگی،ہنگامی لینڈنگ اور دیگر حادثات سے نمٹنے کی تربیت کیلئے مشقوں کا انعقاد کیا گیا گیا، ہنگامی حالت سے نبرد آزما ہونے والی ان مشقوں میں ائیرپورٹ سیکورٹی فورس، سول ایوی ایشن، پی آئی اے، ریسکیو 1122، فائربریگیڈ کی ٹیموں نے حصہ لیا دوران مشق ہنگامی لینڈنگ کے بعد جہاز سے نکالے گئے مسافروں کو طبی امداد بھی فراہم کرنے کا مظاہرہ کیا گیا، مشق میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے امدادی کارروائیاں کرنے کی ریہرسل بھی کی گئی تاکہ تمام اداروں کو ایسے ہنگامی حالات میں اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتیں دکھانے کیلئے متحرک اور تیار رکھا جاسکے۔

مشقیں

مزید : پشاورصفحہ آخر