فارن فنڈنگ سب سے بڑا سکینڈل، اب عمران کی باری، بتائیں پیسہ کہان سے آیا؟ احسن اقبال

فارن فنڈنگ سب سے بڑا سکینڈل، اب عمران کی باری، بتائیں پیسہ کہان سے آیا؟ احسن ...

  



 کراچی (این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عدلیہ کا احترام کرتے ہیں، قیادت اور اپوزیشن اتحادیوں سے مشاورت کریں گے، تفصیلی فیصلے کو پڑھ کر کوئی فیصلہ یا تبصرہ کریں گے، وزیر اعظم نے میرٹ پر فیصلہ کیا تھا، اگر باجوہ صاحب کو توسیع دینا تھی تو طریقہ کارطے کرنا چا ہئے تھا، فارن فنڈنگ سب سے بڑا اسکینڈل ہے، اب خان صاحب کی باری ہے کہ رسیدیں دیں کہاں کہاں سے پیسہ لیا؟سی پیک ہی نہیں پورے ملک کی ترقی رک چکی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں کراچی سکول آف بزنس اینڈ لیڈر شپ میں سی پیک پر عمل درآمد کے حوالے سے تازہ صورت حال پر لیکچر دیتے ہوئے کیا۔ احسن اقبال نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس میں انہوں نے 23اکاؤنٹس کی تفصیلات نہیں دیں جو اسٹیٹ بینک نے پکڑیں۔ کشمیر میں لاک ڈاؤن ہوئے115دن ہوگئے اور ہم تماشائی بنے ہوئے ہیں، انہوں نے کہا کہ اناڑی موٹر سائیکل چلائے تو بس کو ٹکر مارے گا، 22کروڑ عوام کے ملک کو چلانے کے لیے صلاحیت چاہئے۔ پوری دنیا میں پاکستان کا تماشہ بنا۔ عدلیہ کا احترام کرتے ہیں قیادت اور اپوزیشن اتحادیوں سے مشاورت کریں گے۔تفصیلی فیصلے کو پڑھ کر کوئی فیصلہ یا تبصرہ کریں گے۔ احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک کی کامیابی کسی اتھارٹی کے زریعے نہیں متعلقہ محکموں اور وزارتوں کے زریعے ہے۔ اتھارٹی اور محکموں کے درمیان محاذ آرائی اور اختیارات کی کشمکش ہوسکتی ہے جس سے سی پیک کے منصوبے متاثر ہوسکتے ہیں۔ روپے کی قدر میں کمی کا فیصلہ بغیر سوچے سمجھے کیاگیا۔ معیشت کو لاک لگا دیا گیاہے۔ 

احسن اقبال 

مزید : صفحہ آخر