مہمند، پین پرائیویٹ سکولز سپورٹس میلہ اختتام پذیر

  مہمند، پین پرائیویٹ سکولز سپورٹس میلہ اختتام پذیر

  



مہمند (نمائندہ پاکستان) مہمند، پین پرائیویٹ سکولز سپورٹس میلہ اختتام پذیر۔ کئی سال بعد تحصیل صافی مامد گٹ میں منعقدہ اس میگا ایونٹ میں 16 سکولوں نے حصہ لیا۔ مختلف تحصیلوں کے سکولوں کی اولین پوزیشن مہمان خصوصی ونگ کمانڈر 204 مہمند رائفلز لیفٹیننٹ کرنل عدیل احمد نے انعامات تقسیم کئے۔ امن کیلئے فورسز کے ساتھ قبائلی عوام نے بھی جانی نذرانے پیش کئے ہیں۔ پر امن اور تعمیری ماحول برقرار رکھ کر نئے نسل کو علم کی روشنی سے منور کرینگے۔ مامد گٹ ونگ کمانڈر عدیل احمد کا خطاب۔ تفصیلات کے مطابق قبائلی ضلع مہمند میں جمعرات کے روز تحصیل صافی مامد گٹ گراؤنڈ میں پندرہ روز سے جاری پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک اور مہمند سپورٹس اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام PEN مہمند پرائیویٹ سکولز سپورٹس فیسٹیول کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔ مختلف تحصیلوں ک سکولوں نے بہترین کارکردگی کی بنیاد پر مقابلے جیت لئے۔ فٹ بال اور رسہ کشی میں مہمند پبلک سکول اینڈ کالج تحصیل حلیمزئی فاتح رہا۔ اسلامیہ ماڈل ہائی سکول چنارے ڈس کس تھرو اور 800 میٹر ریس کے فائنل جیتنے میں کامیاب رہے۔ بیڈمنٹن کے دلچسپ مقابلے کا حامل فائنل میچ میں پنڈیالئی ماڈل سکول تحصیل پنڈیالئی نے لاریب پبلک سکول تحصیل امبار کو ہرا کر ونر ٹائٹل جیت لیا۔ والی بال اور 400 میٹر ریس کا فائنل یونیورسٹی ماڈل سکول کمال کور جیت کر فاتح رہے۔ شاٹ ہٹ تھرو زیارت پبلک سکول اور 100 میٹر ریس اقراء پبلک سکول باؤتہ نے جیت لیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی مہمند رائفلز 204 ونگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل عدیل احمد، مہمند سپورٹس منیجر سعید اختر، آل پرائیویٹ سکولز صدر حاجی عالم خان، آل ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع مہمند کے صدر مرجان علی مہمند، مہمند پریس کلب کے صدر فخر عالم مہمند، ملک جہانزیب مہمند اور سکول کے پرنسپلز نے ونر، رنر اپ اور نمایاں کار کردگی دکھانے والے ٹیموں کے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور پرائیویٹ سکولوں میں سپورٹس کیٹس تقسیم کئے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر