ڈیرہ،اہل سنت کے سربراہ مولانا احمد لدھیانوی کیخلاف مقدمہ درج

ڈیرہ،اہل سنت کے سربراہ مولانا احمد لدھیانوی کیخلاف مقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)حکومت کی جانب سے پابندی کے باوجود سربراہ جماعت اہل سنت مولانا احمد لدھیانوی کی جانب سے ڈیرہ اسماعیل خان کے نواحی علاقے ہمت میں جلسہ میں شرکت اور تقریر کرنے پر تھانہ صدر میں مقدمہ کا اندراج۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے ایس ایچ او عابد اقبال نے زیر دفعہ 3لاؤڈ سپیکر ایکٹ 153-188/اور16ایم پی اوکے تحت رپورٹ درج کی ہے کہ سربراہ جماعت اہل سنت مولانا احمد لدھیانوی جن پر حکومت کی جانب سے ڈیرہ اسماعیل خان آمداور تقریر پر پابندی ہے نے گاؤں ہمت میں منعقدہ ”چاند ستارے کانفرنس“ میں شرکت اور تقریر کی۔ پولیس کے مطابق مذکورہ جلسہ ضلعی انتظامیہ کی منظوری کے بغیر کیا گیا اور پابندی کے باوجود ساؤنڈ سسٹم کا استعمال بھی کیا گیا۔ صدر پولیس نے سربراہ جماعت اہل سنت مولانا احمد لدھیانوی سمیت جلسہ کے منتظمین حاجی اسلام الدین، مولانا عثمان چوہدری، حافظ بلال اعوان اور عمران منظور نامی افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔