ہواوے وائے سیریز زیادہ فروخت ہونے والا سمارٹ فون بنے گا

ہواوے وائے سیریز زیادہ فروخت ہونے والا سمارٹ فون بنے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) ہواوے سیریز کے نئے ماڈل کی غیر معمولی کامیابی کے بعد میڈیا کے ایک اجتماع میں وائے 9ایس متعارف کرایا گیا۔ اسٹائلش ڈیزائن اور فیچرز سے بھرپور ڈیوائسز کی فراہمی کے رجحان پر چلتے ہوئے ہواوے وائے 9ایس بھی اب Yسیریز کے اسمارٹ فونز میں شامل ہو گیا ہے جس کا تعلق مڈرینج سے ہے اور یہ حیران کر دینے والے ڈسپلے اور شاندار کیمرے کے ساتھ دستیاب ہے۔ حقیقی معنوں میں ایک ایسا تجربہ فراہم کرتا ہے جس میں آپ کھو جاتے ہیں اور یہ سب اس کے طاقتور فیچر مثلاً 6.59انچ کے ایف ایچ ڈی الٹرا فل ویو ڈسپلے، ایک ایم بی 48کے ٹرپل Alکیمرے اور 16ایم بی کے پاپ اپ فرنٹ کیمرے سے بھرپور ہے۔ یہ اسمارٹ فون 36پی ایم اور128GBسٹوریج (جس کی 512جی بی تک توسیع کیا جا سکتی ہے) دستیاب ہے۔ اس مرتبہ ہواوے نے اپنے فلیگ شپ ڈیزائن اور فیچرز کو لانے کے لئے بہت زیادہ محنت کی ہے یعنی اس کی پریمیم گلاس باڈی میں بریڈنگکرسٹل کی مختلف اقسام شامل ہیں۔ اس سمارٹ فون کے لئے پری آرڈرز ہفتہ،30نومبر2019ء سے شروع ہوں گے اور جمعہ 06دسمبر 2019ء تک جاری رہیں گے۔

مزید :

کامرس -