جیریز ڈناٹا نے کارگو خدمات پر عالمی ایوارڈ جیت لیا

جیریز ڈناٹا نے کارگو خدمات پر عالمی ایوارڈ جیت لیا

  



لاہور (پ ر)پاکستان میں گراؤنڈ سروسز فراہم کرنے والے صف اول کے ادارے جیریز ڈناٹا نے سال 2019 کے پرائیڈ آف گراؤنڈ ہینڈلنگ ایوارڈز میں شامل بیسٹ کارگو ہینڈلنگ آپریشن ایوارڈ حاصل کرلیا ہے۔ یہ اہم ایوارڈ جیریز ڈناٹا کے وائس پریذیڈنٹ سید حارث رضا نے ایمسٹرڈیم میں 21 ویں گراؤنڈ ہینڈلنگ انٹرنیشنل سالانہ کانفرنس میں وصول کیا۔ جیریز ڈناٹا کے وائس پریذیڈنٹ سید حارث رضا نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا، "ہمیں بہترین فضائی کارگو ہینڈلنگ آپریشنز کا اعزاز ملنے پر انتہائی خوش ہیں۔ یہ کامیابی پاکستان میں موجود ہماری ٹیم کی بہترین کارکردگی کا ثبوت ہے جس نے جدید ترین کارگو سہولت گاہ میں بھرپور محنت کے ساتھ کام کیا۔" میں جیریز ڈناٹا کے اسٹاف کی جانب سے جدت اختیار کرنے کے عزم کے ساتھ بہترین خدمات کی فراہمی پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ یہ سہولت گاہ انتہائی بہترین معیار کی ایئرپورٹ گراؤنڈ ہینڈلر بننے کی جانب اہم کامیابی ہے اور ہم اپنے اسٹاف، انفراسٹرکچر اور سامان میں جدت لانے کے لئے سرمایہ کاری جاری رکھیں گے۔" جیریز ڈناٹا نے حال ہی میں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی میں جدید ترین امپورٹ کارگو سینٹر کا افتتاح کیا ہے۔ 72 ہزار اسکوائر فٹ پر محیط اس سہولت گاہ کی جدید ترین ٹیکنالوجیز میں آٹومیٹڈ اسٹوریج اینڈ ریٹریول سسٹم (اے ایس آر ایس) اور مٹیریل ہینڈلنگ سسٹم (ایم ایچ ایس) شامل ہیں جن کے ذریعے ہر طرح کے کارگو کی بحفاظت اور بہترین انداز سے ہینڈلنگ اور اسٹوریج کو یقینی بنایا جاتا ہے۔ آپریشنز میں اعلیٰ معیار کی کارکردگی کو یقینی بنانے کے لئے جیریز ڈناٹا نئے مرکز میں خودکار اور نیم خودکار انداز سے کام کرنے والے جدید آلات استعمال کرتا ہے۔

رواں سال جیریز ڈناٹا نے سیفٹی اور سیکورٹی کے ساتھ اپنی خدمات کی فراہمی کے عزم میں بھی اہم سنگ میل عبور کیا ہے۔ کمپنی نے پاکستان میں آئی اے ٹی اے سیفٹی آڈٹ فار گراؤنڈ آپریشنز (آئی ایس اے جی او) کی رجسٹریشن حاصل کرلی ہے اور آئی ایس اے جی او آڈٹس کی کامیابی سے تکمیل کے بعد کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں آئی ایس اے جی او اسٹیشن ایکرڈیشن حاصل کرلی ہے۔ دنیا کی سب سے بڑی فضائی خدمات فراہم کرنے والوں میں شامل جیریز گروپ اور ڈناٹا نے کراچی ایئرپورٹ پر سال 1993 میں گراؤنڈ ہینڈلنگ خدمات کی فراہمی کے لئے اشتراک کیا۔ اس کے بعد سے یہ مشترکہ ادارہ ملک میں اپنے آپریشنز میں مسلسل وسعت لایا ہے اور آج پاکستان کے سات ایئرپورٹس پر 11 ایئرلائنوں کو خدمات فراہم کرتا ہے۔ جیریز ڈناٹا میں پرعزم ڈھائی ہزار اسٹاف 4.5 ملین مسافروں کو سہولت فراہم کرتا ہے اور سالانہ ایک لاکھ 50 ہزار ٹن کارگو ہینڈل کیا جاتا ہے۔ گراؤنڈ ہینڈلنگ انٹرنیشنل (جی ایچ آئی) گزشتہ 20 سال سے زائد عرصے سے کاروبار کے لئے عالمی ایوی ایشن کمیونٹی کو ایک جگہ لارہا ہے۔ اپنی چھ انٹرنیشنل کانفرنسز اور جی ایچ آئی کے دو ماہی جریدے کے ذریعے وہ دنیا بھر میں ایوی ایشن اسٹیک ہولڈرز کو نیٹ ورکنگ اور بہترین طریقوں کے تبادلے کے لئے بنیادی نوعیت کا انڈسٹری فورم فراہم کرتا ہے۔ دنیا بھر میں اور متعلقہ اہم افراد گراؤنڈ سروسز میں جی ایچ آئی کے پرائیڈ آف گراؤنڈ ہینڈلنگ ایوارڈز ملنے پر خوشی منا رہے ہیں جنہوں نے پرجوش انداز سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

مزید : کامرس