میٹرو کا صاف و سرسبز پاکستان کیلئے اقدام

میٹرو کا صاف و سرسبز پاکستان کیلئے اقدام

  



لاہور(پ ر)میٹرو پاکستان نے کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں کمی اور صاف و سرسبز پاکستان کے اقدام کے تحت اسلام آباد میں کیپیٹل اسٹور سولر پاور سالوشن کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا۔پاکستان میں جرمنی کے سفیر برن ہارڈ شکلاگھیک تقریب کے مہمان خصوصی اور وزیر اعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم خان مہمان اعزازی تھے۔موجودہ موسمیاتی تبدیلیوں کے تناظر میں وسائل کے پائیدار استعمال کو یقینی بنانا نہایت اہمیت اختیار کرچکا ہے اور میٹرو پاکستان ایک ذمہ دار سماجی ادارہ ہونے کے ناطے سب کیلئے ماحول کی اہمیت کا احساس رکھتا ہے اور مستحکم ترقیاتی مقاصد،خاص کر SDG 7کے حصول کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ملک پر توانائی کے بوجھ کی کمی کیلئے سستی اور صاف توانائی اس ضمن میں ایک قدم ہے۔اس تقریب کا آغاز میٹرو پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر Marek Minkiewicz,کی تقریر سے ہوا جس میں انہوں نے ”کلین اینڈگرین پاکستان“ کے اقدام کے تحت شمس پاور کے ساتھ ملک بھر میں میٹرو اسٹورز پر سولر پاور سالوشنز کی تنصیب کے حوالے سے میٹرو پاکستان کی شراکت داری کا ذکر کیا۔کیپیٹل اسٹور چوتھا اسٹور ہے جہاں کامیابی کے ساتھ سولر پاور سالوشن کی تنصیب کی گئی۔

جبکہ دو مزید اسٹور زایئر پورٹ اور ماڈ ل ٹاؤن ایکسٹینشن پر تنصیب کا کام جاری ہے جو کہ مالی سال2019میں ہی مکمل کرلیا جائیگا۔کیپیٹل اسٹور میں 1100سولر پینلز نصب کئے گئے ہیں جو کہ سالانہ 260کلو واٹ اور 4لاکھ40ہزار یونٹس صاف توانائی پیدا کرینگے جس سے سال میں 2لاکھ60ہزار کلو گرام کاربن کے اخراج میں کمی واقع ہوگی اور یہ 10برس کیلئے 8ہزار درخت لگائے جانے کے مساوی ہے۔اس اقدام کے نتیجے میں حاصل ہونے والی بجلی سے سال بھر میں 250گھرانوں کو بجلی فراہم کی جاسکتی ہے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جرمنی کے سفیر Bernhard Schlagheck,نے میٹرو پاکستان کی جانب سے ماحولیات،تعلیم،صحت اور مساوات کے شعبوں میں اٹھائے جانے والے اقدامات کی تعریف کی،وزیر اعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم خان نے سولر پاور سالوشن کے ذریعے کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں کمی کے اقدام کی کاوشوں پر میٹرو پاکستان کو سراہتے ہوئے مستقبل میں اس قسم کے منصوبوں کیلئے حکومت کے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

مزید : کامرس