برآمدات کو بڑھائے بغیر معاشی ترقی ممکن نہیں، میاں عامر یعقوب
لاہور(لیڈی رپورٹر) چیمبر آف کامرس لاہور کے گارمنٹس اینڈ کلاتھ کمیٹی کے کنوینئر میاں عامر یعقوب نے کہا ہے کہ صنعتی شعبہ کو ترقی دئیے اور برآمدات کو بڑھائے بغیر ملکی ترقی ممکن نہیں ہے۔ اس کے لئے حکومت کو صنعتی شعبہ میں اقدامات کرنے ہوں گے۔ گزشتہ روز چیمبر آف کامرس لاہور میں گارمنٹس اینڈ کلاتھ کمیٹی کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت کو گارمنٹس اور کلاتھ شعبہ سمیت دیگر صنعتی سیکٹر میں مزید اقدامات کرنے ہوں گے وگرنہ برآمدات کا ہدف پورا نہیں ہو سکے گا۔ انہوں نے کہاکہ ملکی ترقی کے لئے صنعتی شعبہ کو مزید ترقی دینے کی ضرورت ہے۔ اس سے صنعتی شعبہ ترقی کرے گا اور صنعتی شعبہ کے ترقی کرنے سے ملکی برآمدات بڑھے گی جس سے ملک میں صنعت سیکٹر مزید مضبوط ہو گا اور ملک میں ترقی ہو گی اور کاروباری طبقہ بھی ترقی کرے گی۔اجلاس سے طارق بٹ، عثمان الٰہی، محمد وسیم، شیخ ندیم، میاں ادریس، محمد محسن اور محمد اسراء سمیت دیگر ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر میاں عامر یعقوب نے مزید کہا کہ گارمنٹس اور کپڑے کی صنعت کی ترقی کے لئے عملی پلیٹ فارم سے حکومت کی مزید توجہ حاصل کی جائے گی تاکہ گارمنٹس اور کپڑے (کلاتھ) کی صنعت زیادہ سے زیادہ ترقی حاصل کر سکے۔