سام سنگ کالاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز کے ساتھ اشتراک

سام سنگ کالاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز کے ساتھ اشتراک

  



لاہور(پ ر)سام سنگ پاکستان کالاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (LUMS) کے ساتھ اشتراک کا اعلان کیا ہے جس کے تحت اقوامِ متحدہ کے ustainable Development Goals (SDGs)کے ہدف حاصل کئے جا سکیں گے۔اس اقدام کے ذریعے، سام سنگ اور لمزمعیاری اور موثر سماجی اسٹارٹ اپ کو فروغ دیں گے۔یاد داشتی دستاویز پر دستخط کی تقریب نیشنل انکیوبیشن سینٹر لاہور میں منعقد ہوئی۔ دستاویز پر سام سنگ الیکٹرونکس پاکستان کے مینجنگ ڈائیریکٹر رائے چنگ اور لمز کے وائس چانسلر ڈاکٹر ارشد احمد نے دستخط کیے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سام سنگ الیکٹرونکس پاکستان کے مینجنگ ڈائیریکٹر رائے چنگ نے کہا کہ سام سنگ میں تمام تخلیقی عمل کسی انسانی رویے کو مد نظر رکھ کر کسی مسئلے کے حل کی جانب راہنمائی کرتے ہیں۔ ہر موقع پر صارف کو اپنی اہمیت کا احساس ہوتا ہے۔سام سنگ مسلسل جدت کی کھوج میں رہتا ہے جو ترقی کے راستے کھولتے ہیں کھولتے ہیں ا ور ہم اسی ماحول کا فروغ چاہتے ہیں جو جدت پسندی کے ساتھ اقوام ِ متحدہ کے نشاندہی کردہ مقامی مسائل کو حل کریں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ارشاد نے کہا کہ سام سنگ کا لمز سے اشتراک ان کے لیے ایک اعزاز ہے جس کے لئے وہ انتہائی مشکور ہیں۔ کاروبار کرنا ایک سوچ ہے جو کہ مختلف شعبوں کے ملاپ سے تقویت حاصل کرتا ہے۔ آئندہ پانچ سالوں کے لیے ہمارا ایجنڈا ہے سائنس اور انجینئیرنگ جیسے شعبوں کے ملاپ سے بارڈر سے آزاد ایجنڈا ہے جو کہ اس صنعت کی ترقی کے لئے ضروری ہے۔ ہم اس اشتراک کے بغیر پاکستان کو پیش آزمائشوں اور مسائل کو حل نہیں کر سکتے۔

مزید : کامرس