مفتی کفایت اللہ پر قاتلانہ حملہ بزدلانہ فعل ہے،مولانا گوہر شاہ

  مفتی کفایت اللہ پر قاتلانہ حملہ بزدلانہ فعل ہے،مولانا گوہر شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چارسدہ(بیورو روپورٹ) مفتی کفایت اللہ پر قاتلانہ حملے میں ملوث عناصر کو بے نقاب کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔ جے یو آئی کے قائدین اور کارکنوں کو اس طرح کے ہتھکنڈوں سے دبایا نہیں جا سکتا۔ کپتان کی حکومت اپنی ناجائز کرسی بچانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔ مولانا سید گوہر شاہ۔ تفصیلات کے مطابق چارسدہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سابق رکن قومی اسمبلی اور جے یو آئی کے ضلعی امیر مولانا سید گوہر شاہ نے مفتی کفایت اللہ پر قاتلانہ حملہ بزدلی قرار دیتے ہوئے حکومت اور ذمہ دار اداروں سے مطالبہ کیا کہ مفتی کفایت اللہ اور ان کے بیٹوں پر قاتلانہ حملے اور مفتی کفایت اللہ کو زخمی حالت میں اغواء کرنے والے اصل ملزمان کو بے نقاب کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جے یوآئی کی قیادت اور کارکنوں کو اس طرح کے مذموم ہتھکنڈوں سے دبایا نہیں جا سکتا۔ انہو ں نے مفتی کفایت اللہ کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔