بنوں شہرکو خوبصورت بنانے کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں،کمشنر بنوں

  بنوں شہرکو خوبصورت بنانے کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں،کمشنر بنوں

  



بنوں (بیورورپورٹ)ڈویژنل کمشنر بنوں ڈویژن عادل صدیق نے کہاہے کہ بنوں کا شہر خوبصورت بنائیں گے جس میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں ہوگی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بنوں عطاء الرحمن اور ڈبلیو ایس ایس سی بنوں کے چیف ایگزیکٹیو توقیر حسین بھی ان کے ہمراہ تھے اُنہوں نے کہا کہ ہماری آنے والی نسلوں کیلئے اور پاکستان کو سرسبز اور شاداب بنانے کیلئے نئے پودے لگائے جائیں گے انہوں نے کہا کہ گلوبل وارمنگ کی وجہ سے پاکستا ن کو بہت خطرات لاحق ہیں جس کیلئے حکومت ِ وقت ہرممکن کو شش کر رہی ہے، عوام کو بھی چاہیے کہ پاکستان کی ترقی میں کردارادا کرکے حکومتِ وقت کی اچھی کوششوں کو آگے لانے کیلئے تعاون کریں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر