پشاور،پولیس شہداء کے ورثاء کو ملازمتیں نہ ملنے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  پشاور،پولیس شہداء کے ورثاء کو ملازمتیں نہ ملنے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  



پشاور(سٹی رپورٹر)پولیس شہداء کے ورثاء نے ملازمتیں نہ ملنے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینز اٹا رکھے تھے جس پر مطالبات درج تھے۔مظاہرے کی قیادت انور کمال،وجاہت علی خان اور دیگر نے کی۔اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہمارے والدین نے ملک و قوم کی خاطر اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کیا مگر ہمیں ڈسیز کوٹہ کے مطابق تا حال پولیس میں برتی نہیں کیا گیا جسکی وجہ سے شہداء کے ورثاء دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہے اور انکا کوئی پرسان حال نہیں ہیں۔انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ شہداء کے ورثاء کو پولیس میں ملازمتیں دی جائے جو ہمار حق ہے بصورت دیگر احتجاج کرینگے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر