گیس صارفین کیلئے ”سیو گیس سیو کیش“ کے عنوان سے آگاہی واک

  گیس صارفین کیلئے ”سیو گیس سیو کیش“ کے عنوان سے آگاہی واک

  



پشاور(سٹاف رپورٹر)جنرل منیجرSNGPL پشاور تاج علی خان کی احکامات کی روشنی میں SNGPLپشاورنے صارفین کوگیس ک تحفظ ان کی بچت کے حوالے سے "سیو گیس سیو کیش"کے عنوان سے ایک آگاہی واک کاانعقادکیا۔اس موقع پر مہم میں سول سوسائٹی،ریسکو1122 اورذرائع ابلاغ کے نمائندوں نے بھی حصہ لیا۔تفصیلات کے مطابق Save Gas Save Cashکے مہم میں سوئی گیس حکام واہلکاروں صارفین کوگیزرٹائمرڈیوائس، شمسی واٹرہیٹر،گیس سیور،کمپریسرکے استعمال کی خلاف ورزی پر،گیس کے تحفظ،گیس کے آلات کاموثراستعمال،سوئی گیس کے حوالے سے شکایات کے حل،گیس سلیب اورگیس ٹیرف سمیت دیگرسوئی گیس کے آلات پرآگاہی دلائی گئی۔جنرل منیجرSNGPLتاج علی خان نے کہاکہ آگاہی مہم اورواک کے ذریعے نہ صرف سوئی گیس بلکہ اپنے صارفین کے جانوں کاتحفظ اورپیسوں وگیس کے اصراف نہ کرنابھی نصب العین ہے،سوئی گیس ایک بنیادی ضرورت ہے اس کے تحفظ کی بدولت وہ لوگ جو سوئی گیس جیسے بنیادی سہولت سے محروم ہیں ان تک بھی بروقت اوربہ آسانی سوئی گیس پہنچ سکتاہے۔انہوں نے کہاکہ سوئی گیس کوغیرقانونی طورپراستعمال کرنے کیخلاف صارفین کوکرداراداکرناچاہئے تاکہ لیگل صارفین متاثرنہ ہوں

مزید : پشاورصفحہ آخر