کرک،انڈس ہائی وے پر ڈمپر گاڑی اور آئل ٹینکر میں تصادم،ڈرائیور زخمی

کرک،انڈس ہائی وے پر ڈمپر گاڑی اور آئل ٹینکر میں تصادم،ڈرائیور زخمی

  



کرک(نمائندہ خصوصی)انڈس ہائی وے کی تعمیراتی کمپنی میٹرا کون ڈمپر گاڑی مخالف سمت سے انیوالی آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی،ڈرائیور شدید زخمی گاڑی الٹنے کے نتیجے میں ہائی وے پر ایک گھنٹے تک ٹریفک معطل، لاکھوں مالیت کا تیل ضائع ہوگیاوقوعہ کے مطابق انڈس ہائی وے پر تبلیغی مرکز پل کرک شہر پر میٹرا کون کمپنی کی ڈمپر گاڑی مخالف سمت سے تیل سے بھری ٹینکر سیٹکرا گئی تصادم کے نتیجے میں ڈمپر کا ڈرائیور شفیع الرحمان ساکن پلوسی بانڈہ کرک شدید زخمی ہوگیا جبکہ آئل ٹینکر پھٹنے کی وجہ سے لاکھوں مالیت کا تیل بہہ گیااور ڈمپر الٹنے سے ہائی وے پر ٹریفک ایک گھنٹے تک معطل ہو گ ٹریفک پولیس کے انچارج فیاض خٹک کی سربراہی میں امدادی کارروائیاں کرکے ہائی وے پر ٹریفک بحال کر دی گئی،ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمی ڈرائیور کا ایک ٹانگ ٹوٹ گیا اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر