منشیات سمگلنگ میں ملوث خاتون سمیت 2 ملزمان عدم ثبوت پر بری
پشاور(نیوزرپورٹر) پشاورکی دومختلف عدالتوں نے بھاری مقدارمیں منشیات سمگل کرنے کے دومختلف مقدمات میں ملوث خاتو ن سمیت دوملزموں کوعدم ثبوت کی بناء پربری کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں ملزموں کی جانب سے امجدنوراورمہراب گل ایڈوکیٹس نے مقدمات کی پیروی کی امجدنورایڈوکیٹ کی وساطت سے دائرمقدمے کے تحت ملزم حسن شاہ ساکن جمرود کے قبضے سے تھانہ حیات آباد 9 کلو گرام ہیروئن برآمد کی تھی جبکہ مہراب گل ایڈوکیٹ کی ملزمہ زرین تاجہ کے قبضے سے 1700گرام چرس برآمد ہوئی تھی متعلقہ عدالتوں نے مقدمات کی سماعت مکمل ہونے پرملزموں کو عدم ثبوت کی بناء پربری کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔