ایف پی سی سی آئی انتخابات،بزنس مین پینل کی کامیابی یقینی ہے،غلام علی

  ایف پی سی سی آئی انتخابات،بزنس مین پینل کی کامیابی یقینی ہے،غلام علی

  



پشاور(سٹی رپورٹر)فیڈریشن آف پاکستان چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے سابق صدروبزنس مین پینل کے مرکزی سیکرٹری جنرل (ستارہ امتیاز)سینیٹرحاجی غلام علی نے کہاہے کہ ایف پی سی سی آئی کے الیکشن2020میں ملک کے ممتازصنعتکاروبرنس مین پینل کے صدارتی امیدوارمیاں انجم نثاراوران کی پوری کابینہ کی کامیابی یقینی ہے،بزنس مین پینل ایف پی سی سی آئی کی سابقہ نااہل اورخودساختہ قیادت کی وجہ سے صنعت وتجارت اوربزنس کمیونٹی کیلئے پیداہونیوالے مسائل کے تدارک کی صلاحیت رکھتاہے،حاجی غلام علی نے مزیدکہاکہ بزنس مین پینل شرح سود،بجلی اور گیس کی قیمتوں میں کمی،صنعت وتجارت کیلئے ریلیف حاصل کرنے سمیت ملک بھرکے صنعتکاروں وتاجروں کے اعتماد پرپورااترے گا،ملک بھرکے چیمبرز،ایسوسی ایشنزاور وومن چیمبرز سے جولاکھوں روپے فیس وصول کی جاتی ہے ان شاء اللہ کامیابی کے بعدوہ فیس بھی نصف کردینگے،یہ نصف فیس بھی چیمبرزاورایسوسی ایشنز کی فلاح وبہبود اورصنعت وتجارت کی ترقی پرخرچ کی جائیگی،انہوں نے ملک بھر کے ایگزیکٹیواورجنرل باڈی ممبران سے گزارش کی ہے کہ اس وقت صنعت وتجارت اوربزنس کمیونٹی کئی مشکلات سے دوچار ہے،جس سے نکلنے کیلئے اتفاق واتحاد کامظاہرہ کرتے ہوئے بزنس مین پینل کے صدارتی امیدوار میاں انجم نثارکوساری کابینہ سمیت کامیاب بنائیں،حکومتی ایوانوں میں بزنس کمیونٹی کے حقوق کیلئے آواز بلند کرنے سمیت صنعت وتجارت کی ترقی اورفیڈریشن کاکھویامقام حاصل کرنے کیلئے شب وروز محنت کی جائیگی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر