چیئرمین سی ڈی اے سے ہاؤسنگ سوسائٹی کو قبضہ دینے پر رپورٹ طلب

  چیئرمین سی ڈی اے سے ہاؤسنگ سوسائٹی کو قبضہ دینے پر رپورٹ طلب

  



اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین سی ڈی اے سے عالم خان کی ہاؤسنگ سوسائٹی کو قبضہ دینے پر رپورٹ طلب کرلی۔ جمعرات کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں سرکاری اراضی پر علیم خان کی سوسائٹی کے مبینہ قبضہ کے کیس پر سماعت چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کی۔ دور ان سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین سی ڈی اے سے ہاوسنگ سوسائٹی کو قبضہ دینے پر رپورٹ طلب کرلی۔ چیئر مین سی ڈی اے نے کہاکہ ہاؤسنگ سوسائٹی کو این او سی گزشتہ دور حکومت میں بورڈ نے دیا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہاکہ مجھے پتہ ہے آپ نے اجازت نہیں دی تاہم جس نے بھی دی ٹھیک نہیں دی۔ چیئر مین سی ڈی اے عامر علی احمدنے کہاکہ تھوڑا سا وقت دیں چھان بین کرکے عدالت کو حقائق بتاوں گا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہاکہ کیوں نا بااثر شخص کا مبینہ قبضے کا کیس تحقیقات کے لیے وزیر اعظم کو بھیج دیں؟۔بابر اعوان وکیل ہاؤسنگ سوسائٹی نے کہاکہ مجھے عدالت پر اعتماد ہے، عدالت سن کر فیصلہ کرے۔عدالت نے کہاکہ مقامی افراد نے ایف آئی آر درج کرنے کی استدعا کی لیکن پہلے سی ڈی اے رپورٹ کا انتظار کرتے ہیں۔ایک ہفتے میں چیئرمین سی ڈی اے ہاؤسنگ سوسائٹی کے قبضہ کیس پر رپورٹ دیں۔عدالت نے متنازع اراضی کے استعمال کو تاحکم ثانی روک دیا۔بابر اعوان نے کہاکہ اگر یہ کام اس وزیراعظم کے دورے میں ہوا ہے تو میں ابھی وکالت نامہ واپس لیتا ہوں۔ چیف جسٹس نے کہاکہ جس کے دورے میں بھی ہوا ہے لیکن ٹھیک نہیں ہوا۔

سوسائٹی قبضہ

مزید : پشاورصفحہ آخر