ڈیرہ،رقم کے تنازعہ پر بڑے بھائی نے چھوٹے کو قتل کیا

ڈیرہ،رقم کے تنازعہ پر بڑے بھائی نے چھوٹے کو قتل کیا

  



ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ) تھانہ نواب شہید کی حدود میں واقعہ وانڈہ کریم درکھان میں رقم کے تنازعہ پر تلخ کلامی، بڑے بھائی نے طیش میں آکرچھوٹے بھائی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ نواب شہید کی حدود میں واقعہ وانڈہ کریم درکھان میں رقم کے تنازعہ پر عید محمد اور دل محمد پسران محمد ابراہیم نامی بھائیوں کے مابین تلخ کلامی ہوئی۔ذرائع کے مطابق والد اور اہلخانہ کی جانب سے بیچ بچاؤ کی کوشش کی گئی تاہم بڑے بھائی عید محمد نے طیش میں آکر اپنے چھوٹے بھائی 20سالہ دل محمد پر فائر کھول دیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا، زخمی بھائی کو فوری طور پر پنیالہ ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔ ادھر قاتل بھائی وقوعہ کے بعد فرار ہوگیا۔ تھانہ نواب شہید پولیس نے مقتول کے والد کی رپورٹ پر اس کے قاتل بیٹے کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر