مہمند، تحصیل حلیمزئی کشمیر  کور ہسپتال میں انتظامیہ کی  جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد

مہمند، تحصیل حلیمزئی کشمیر  کور ہسپتال میں انتظامیہ کی  جانب سے کھلی کچہری ...

  



مہمند (نمائندہ پاکستان) مہمند، تحصیل حلیمزئی کشمیر کور ہسپتال میں انتظامیہ کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد۔ کھلی کچہری میں اسسٹنٹ کمشنر لوئر مہمند، ٹھیکداران اور لائن ڈیپارٹمنٹ کے آفسران نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق قبائلی ضلع مہمند تحصیل حلیمزئی کمالی کشمیر کور ہسپتال میں ڈپٹی کمشنر افتخار عالمی کی خصوصی ہدایت پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں اسسٹنٹ کمشنر وسیم اختر، تحصیلدار حلیمزئی غنچہ گل، تحصیلدار صافی رحمن گل نے عوامی مسائل سنے۔ کھلی کچہری میں ملک ہمیش خان، جبار، ملک موسم، ملک عظمت، امیر خان اور ملک ممتاز نے علاقے کے مسائل بیان کئے۔ لوگوں نے بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ، گرلز سکول کا قیام، پینے کیلئے صاف پانی و دیگر مطالبات پیش کئے۔ اور کہا کہ ہمارے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائے۔ دہشت گردی کی جنگ میں یہاں کے لوگوں نے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔ ہمارا ایک پسماندہ علاقہ ہے۔ یہاں کے لوگوں کی بنیادی ضرورت پوری کی جائے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے ان کے مسائل فوری طور پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ آپ لوگوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی لئے ٹھوس اقدامات اُٹھائینگے۔ 

مزید : پشاورصفحہ آخر