خیبر پختونخوا حکومت گیس سلنڈر لگی وینز کیخلاف کارروائی کے احکامات

خیبر پختونخوا حکومت گیس سلنڈر لگی وینز کیخلاف کارروائی کے احکامات

  



پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس قیصررشید اور جسٹس احمدعلی پرمشتمل دورکنی بنچ نے  خیبرپختونخواحکومت کو سی این جی سلینڈرلگے سکول وینزکے خلاف کارروائی کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں  عدالت عالیہ کے فاضل بنچ نے یہ احکامات گذشتہ روز طلباء کوسکول لانے لے جانے والی گاڑیوں میں سی این جی سلینڈرلگانے کے خلاف دائررٹ کی سماعت کے دوران دئیے اس موقع پر فاضل بنچ نے انسپکٹرجنرل آف پولیس خیبرپختونخوا کونوٹس جاری کرکے جواب بھی مانگ لیاہے عدالت میں ایڈوکیٹ جنرل خیبرپختونخواشمائل احمدبٹ بھی پیش ہوئے جبکہ دوران سماعت جسٹس قیصررشید کاکہناتھا کہ گاڑیوں میں گیس سلینڈرلیتھل بم ہیں جس سے اب تک کئی قیمتیں جانیں ضائع ہوچکی ہیں فاضل جسٹس قیصررشید کاکہناتھا کہ صرف باتیں نہیں عملی کام چاہئیے عدالت عالیہ کے دورکنی بنچ نے خیبرپختونخواپولیس کو ایسی گاڑیوں کے خلاف فوری گرینڈآپریشن شروع کرنے کے احکامات جاری کئے جوگاڑیوں میں سلینڈرلگائے ہوئے ہیں اوربچوں کے سکول کے بیگ گاڑیوں سے باہرلٹکائے ہوتے ہیں  عدالت عالیہ کے دورکنی بنچ نے بعدازاں سماعت19دسمبرتک ملتوی کردی 

مزید : پشاورصفحہ آخر