کرپنش کے بے لگا گھوڑے کو کنٹرول کرنے کیلئے ہر فرد اپنا کردار ادا کرے: فیاض قریشی 

  کرپنش کے بے لگا گھوڑے کو کنٹرول کرنے کیلئے ہر فرد اپنا کردار ادا کرے: فیاض ...

  



پشاور(سٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل قومی احتساب بیورو خیبرپختونخوا فیاض احمد قریشی نے کہا ہے کہ الراشی و المرتشی کے مصداق نہ خود جہنمی بنیں گے اور نہ کسی اور کو جہنمی بننے دیں گے، کرپشن کے بے لگام گھوڑے کو لگام ڈالنے کیلئے معاشرے کے ہر فرد کو کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جس قوم کی رگوں میں بدعنوانی سرایت کر جاتا ہے تو وہ بہت جلد تباہی کے گڑھے میں گر جاتے ہیں، بدعنوانی سے پاک معاشرے کے قیام کی جانب گامزن ہونے کیلئے قوم کے کو بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ''ہمارا ایمان کرپشن سے پاک پاکستان'' کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ انسداد بدعوانی کے سلسلے میں قومی احتساب بیورو خیبرپختونخوا میں مختلف تعلیمی درسگاہوں سے تقاریری مقابلوں میں حصہ لینے والے طلباء وطالبات،  اساتذہ کرام ودیگر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرڈائریکٹر آگاہی وتدارک ڈاکٹرنوازقیصر،ڈائریکٹرخطاب گل،ڈائریکٹر محمدداؤد اورڈائریکٹرغلام رسول بھی موجودتھے۔قومی احتساب بیوروخیبرپختونخوامیں منعقدہونیوالے انگلش تقاریری مقابلوں میں الہداسکول اینڈکالج کے سلمان خان خٹک نے پہلی پوزیشن حاصل کی،گورنمنٹ گرلزہائی سکول واری جون چترال کی حفصہ قمرنے دوسری جبکہ ایبٹ سے ایشال آفتانے تیسری پوزیشن حاصل کی اسی طرح اردوکے تقاریری مقابلوں میں گورنمنٹ گرلزہائی سکول مردان کی صدف انورخان نے پہلی پوزیشن حاصل کی،گورنمنٹ گرلزہائی سکول نمبر2ایبٹ آبادکی بختاورنورعلی خان نے دوسری جبکہ گورنمنٹ ہائیرسکینڈری سکول دروش چترال لورکے محمداظہرالدین نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ڈائریکٹرجنرل نیب فیاض احمدقریشی نے کہاکہ قومی احتساب بیورو نفاذ،تدارک اورآگاہی حکمت عملی کیساتھ بدعنوانی اور بدعنوان عناصرکیخلاف برسرپیکارہے،درسگاہوں میں طلباء وطالبات کے ذریعے بدعنوانی کیخلاف آگاہی مہم کے ذریعے اس ناسورکیخلاف شعور اجاگر کررہے ہیں جس پرنیب کی آگاہی وتدارک ٹیم کی بدعنوانی کے خاتمے سے متعلق دادوتحسین کی مستحق ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر