بنوں،غیر معیاری اور ناقص  خورونوش کی بھاری مقدار تلف 

بنوں،غیر معیاری اور ناقص  خورونوش کی بھاری مقدار تلف 

  



 بنوں (بیورورپورٹ)پختونخوا فوڈ اتھارٹی نے بنوں ڈویژن میں تحصیل ککی میں چھاپوں کے دوران بڑی مقدار میں ناقص اور غیر معیاری اشیائے خورد ونوش قبضے میں لے کر تلف کر دی۔فوڈ اتھارٹی کے قوانین کی خلاف ورزی اور غیر معیاری اشیائے خورد ونوش رکھنے پر تین دکانوں کو سیل اور جرمانہ کیا۔ اس کے علاوہ فوڈ اتھارٹی کی جانب سے مختلف دکانوں کو ہدایتی نوٹسز دیئے گئے جس میں دکانداروں کو ملاوٹ سے گریزکرنے، صاف اور معیاری اشیائے خورد ونوش بیچنے کی ہدایات دیں۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر بنوں ڈویژن ذیشان محسود کا کہنا تھا کہ فوڈ اتھارٹی بنوں ٹیم یہاں کے عوام کی صحت سے کسی کو کھیلنے کی اجازت نہیں دے گی اور ملاوٹ مافیا کے خاتمے تک اپریشن جاری رہے گا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر