بنوں،مختلف واقعات میں خاتون سمیت افراد 2 جاں بحق،2 زخمی

بنوں،مختلف واقعات میں خاتون سمیت افراد 2 جاں بحق،2 زخمی

  



بنوں (بیورورپورٹ)مختلف واقعات میں خاتون سمیت 2جاں بحق جبکہ 2زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق ٹریفک حادثہ تھانہ میرا خیل کی حدود میں واقع بنوں ڈی آئی خان روڈ پر اسماعیل خانی کے قریب پیش آیا جہاں فلائنگ کوچ اور رکشہ کے مابین ایکسیڈنٹ کے نتیجے میں مسماۃ ذاکیہ بی بی زوجہ برہان الحق جاں بحق،برہان الحق اور انکی بچی زخمی ہوگئے ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا،جبکہ تھانہ غوریوالہ کی حدود میں واقعنار جعفر کی حددو میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے نوجوان نوید اللہ خان ولد شاہ زاد خان ساکن کوٹکہ صادق آباد ملنگ کنواں کو قتل کردیا ملزمان موقع سے فرار ہوگئے پولیس نے مقتول کے والد کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر