گنڈا مار خواتین کا پولیس کی جانب سے تنگ کرنے کیخلاف مظاہرہ 

گنڈا مار خواتین کا پولیس کی جانب سے تنگ کرنے کیخلاف مظاہرہ 

  



پشاور(سٹی رپورٹر)گنڈا مار خواتین نے حیات آباد پولیس کی جانب سے بے جا تنگ کرنے اور بھاری رشوت مانگنے کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جبکہ حیات آباد پولیس کے خلاف شیدد نعرہ بازی کی۔مظاہرے کی قیادت سیراج بی بی،نور شادہ ،نرگس بی بی اور دیگر کثیر تعداد میں خواتین نے کی۔اس موقع پرمظاہرین کا کہنا تھا کہ بچوں کا پیٹ پالنے کیلئے کارخانوں مارکیٹ سے حاجی کیمپ اڈ تک کرایہ پر کپڑا لیکر جاتے ہیں جبکہ حیات آبا پولیس ہمیں بے جاں تنگ کرتی ہے اور کپڑا کے تان قبضہ میں لیکر بھاری رشوتکا مطالبہ کرتے ہے جو ہماری بس کی بات نہیں ہے جسکی وجہ سے ہم اپنا روزگار نہیں کر سکتے ہے۔خواتین مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حیات آباد پولیس کے خلاف کارروائی کی جائے اور ہمیں روزگار کرنے دیا جائے بصورت دیگر احتجاج جاری رکھیں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر