بنوں، قومی وطن پارٹی کی طرف سے مہنگائی کیخلاف احتجاجی مظاہر ہ
بنوں (بیوروچیف) قومی وطن پارٹی کی طرف سے کو ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ احتجاجی مظاہرہ غلہ منڈی سے احتجاجی جلوس نکالا گیا جو شہر کی مختلف بازاروں سے ہوتا ہوں میلاد پارک پہنچ کر ایک بڑے احتجاجی جلسہ کی شکل اختیار کیا قومی وطن پارٹی میں عہدیداروں کے علاوہ کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی چیئرمین ملک شاہ کرام خان وزیر،بہادر زمان عالم زیب خان اختر جان اور دیگر نے کہا کہ 25جولائی کو جو الیکشن ہوا تھا وہ سلیکشن ہوا تھا اور چور دروازے سے عمران خان اقتدار میں آئے پاکستان ایک جمہوری ملک ہے موجودہ حکومت نے عوام کے ساتھ جو وعدے کئے تھے ان وعدوں میں ایک وعدہ پورا نہیں ہم صرف تبدیلی میں مہنگائی تحفہ میں ملا ہم نے مولانا سے اسلام آباد میں دھرنا دیا اور اس وقت تک اپوزیشن کے ساتھ ہونگے اور اس وقت تک احتجاج کرینگے جب تک عمران خان خود مستعفی نہ ہو جائے ملک انتہائی مشکل حالات سے دوچار ہے موجودہ نااہل حکومت کی ناقص کارکردگی سے پاکستان دنیا بھر میں تنہا رہ گیا ہے جبکہ معاشی طور پر ملک تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے ملک کے اندر بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے غریب عوام فاقوں کا شکار ہے اور اج مزدور دو وقت کی روٹی کے لئے ترس گئے ہیں اج ٹماٹر پر حکمران لیچر دے رہے ہیں کہ سالن میں دہی ڈال کر گزارا کریں حالانکہ پاکستان ایک زرعی ملک کا درجہ رکھتا ہے نا اہل حکمرانوں کی بدولت آج ٹماٹر سمیت ہر چیز مہنگی کر دی گئی اور غریب کی پہنچ سے دور ہوگئے ہیں انہوں نے کہا کہ اسلام ٓاباد دھرنے سے حکمرانوں کے اوسطان خطا ہو گئے ہیں اور انشاء اللہ بہت جلد یہ کرپٹ اور سلیکٹیڈ حکومت کو گھر جانا ہوگا قومی وطن پارٹی نااہل حکومت کے خاتمے تک اپوزیشن جماعتوں کا بھرپور ساتھ دے گی حکمران فوری طور پر مستفعی ہوجائے اور اپوزیشن کی مشاورت سے ملک میں نئے انتخابات کرائے جائیں۔