آئی سی آر سی کی جانب  سے تصویری نمائش کا انعقاد

آئی سی آر سی کی جانب  سے تصویری نمائش کا انعقاد

  



پشاور(سٹی رپورٹر) پاکستان کے ساتھ مضبوط شراکت کی یاددلانے کے لئے ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی (آئی سی آر سی) نے پشاور کے اسلامیہ کالج میں ”ہیومنٹی کلکس“ کے عنوان سے ایک تصویری نمائش کا انعاد کیا ان تصاویر میں ہنگامی صحت کی دیکھ بھال‘ جسمانی بحالی‘ قانون کے فروغ دینے‘ خاندانی روابط کی بحالی‘ پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے ساتھ شراکت داری اور آفات اور بحرانوں کے دوران پاکستان میں آئی سی آر سی کے سفر کو دکھایا گیا ہے۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسلامیہ کالج کے وائس چانسلر ڈاکٹر نوشاد احمد نے کہا کہ یہ نمائش آفات اور بحرانوں کے وقت پاکستان کے ساتھ آئی سی آر سی کی مضبوط وابستگی کی نمائندگی کرتی ہے اور انسان دوست اقدار کے احترام کو فروغ دینے وای مستقل شراکت داری کی نمائند گی کرتا ہے اس انسٹی ٹیوٹ میں اس طرح کے واقعات کا انعقاد پشاور کے طلباء اور لوگوں کے لئے ایک موقع ہے کہ وہ آئی سی آر سی کے ذریعے ہونے والے انسانی خدمت کے بارے میں جان سکیں۔ اس موقع پر پشاور میں آئی سی آر سی کے سب ڈیلیگیشن کے سربراہ مسٹر پیٹرک ہوزر نے کہا کہ اس نمائش میں پیش کی جانے والی تصاویر پاکستان میں آئی سی آر سی کے ماضی کی یادیں ہیں اور یہ ہماری حوصلہ افزائی اور طاقت کو جاری رکھنے ہوئے ہیں۔ ہم دنیا کے اس حصے میں اپنی انسانی خدمتوں کے سلسلے کو مزید تقویت دینے کے منتظر ہیں۔ نمائش میں دی گی تصاویر میں پاکستان میں آئی سی آر سی کی براہ راست امدادی کارروائیوں سے لے کر علم اور مہارت کی منتقلی اور پائیدار انسان دوست عمل کے لئے با مقصد مقامی شراکت داری کے ذریعے دیرینہ تبدیلیاں پیدا کرنے تک کا سفیر دکھایا گیا ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر