پشاور ہائیکورٹ بچوں کے بھار ی بھر کم بیگز پر بل اسمبلی میں بل پیش نہ کرنے پر برہم 

پشاور ہائیکورٹ بچوں کے بھار ی بھر کم بیگز پر بل اسمبلی میں بل پیش نہ کرنے پر ...

  



پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ نے بچوں کے بھاری بھرکم بیگز کے حوالے سے مجوزہ بل تاحال اسمبلی میں پیش نہ کرنے پرشدیدبرہمی کااظہارکیاہے اورصوبائی حکومت کوبیگز بل فی الفورصوبائی اسمبلی میں پیش کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے قانون سازی کی مثبت جامع رپورٹ مانگ لی ہے عدالت عالیہ کے جسٹس قیصررشید اورجسٹس احمدعلی پرمشتمل بنچ نے  سکولوں میں بچوں کے بھاری بھرکم بیگز کے خلاف دائررٹ  پٹیشن کی سماعت کی اس موقع پر ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل اور محکمہ تعلیم کے نمائندے عدالت میں پیش ہوئے اس موقع پر جسٹس قیصررشید نے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل سکندرحیات کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ سکول بیگزکے حوالے سے بل کاکیابناجس پرایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نے عدالت کوبتایا کہ مجوزہ بل تیارہے جو جلدعدالت میں پیش کردیاجائے گا جس پرجسٹس قیصررشید نے کہاکہ کب تک پیش کریں گے کافی عرصہ ہوگیا ہے اس کو یہ اہم ایشو ہے بچوں کے صحت کا معاملہ ہیں،  ایک بل آپ سے پیش نہیں ہوتافاضل بنچ نے بعدازاں سماعت اگلی پیشی تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر