پشاور،مہنگائی کیخلاف قومی  وطن پارٹی کا احتجاجی مظاہرہ

پشاور،مہنگائی کیخلاف قومی  وطن پارٹی کا احتجاجی مظاہرہ

  



پشاور(سٹی رپورٹر)قومی وطن پارٹی نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہر ہ کیا۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر حکومت کے خلاف نعرے درج تھے۔مظاہر ے کی قیادت سٹی چیئرمین عادل اعوان،ڈسٹرکٹ پشاور چیئرمین ملک وسیم اور دیگر کارکنا ن نے کی اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی  نے غریب عوام کا جینا حرام کر دیا ہے اشیاء خوردونوش،پیٹرلیم مصنوعات اور دیگر چیزیں بھی مہنگی ہوئی جسکی وجہ سے غریب عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔انہوں  نے ناروے میں قرآن مجید کی بے حرمتی  کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ ناروے سے سفارتی تعلقات ختم کیے جائے جبکہ اور واقع میں ملوث ملزم کو سخت سزا دی جائے۔مظاہرین نے  بی ارٹی میں کرپشن کو بے نقاب کرنے اور مہنگائی کو کم کرنے کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر