آزادی اظہار رائے کا غلط استعمال قابل مذمت ہے،شیخ عبدالمتین

آزادی اظہار رائے کا غلط استعمال قابل مذمت ہے،شیخ عبدالمتین

  



لاہور (سٹی رپورٹر)انصاف بزنس فورم لاہور کے جنرل سیکرٹری شیخ عبدالمتین نے کہا ہے کہ مذہب کی توہین اور مقدس ہستیوں کے عزت اور مقام کو مجروح کرنا اقوام متحدہ کے چارٹر، بنیادی اظہار رائے کے حق کا غلط استعمال ہے ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں دنیا سن لے اہل ایمان قرآن کریم، حضرت محمد، عصمت انبیا اور شعائر اسلام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ دنیا مسلمانوں کے جذبات سے کھیلنا بند کرے اور دنیا کو امن کاگہوارا بنایا جائے۔ مذاہب کے درمیان احترام کے تعلق اور انسانی معاشروں میں امن اور یکجہتی کا تقاضا ہے کہ بلا تاخیر عالمی سطح پر قانون سازی کے لیے مہم اور دباو بڑھایا جائے۔

قرآن کریم،ناموس مصطفے،شعائر اسلام کے تحفظ کے لیے عالمی سطح پر مہم جہاں مسلمانوں کے مذہبی حق کو تحفظ دے گی وہیں عالم اسلام کے اتحاد اور امت کی یکجہتی کا راستہ بھی ہموار کریگی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4