نوازشریف کی بیماری پر سیاست کرنا افسوسناک ہے،مرزا جاوید

نوازشریف کی بیماری پر سیاست کرنا افسوسناک ہے،مرزا جاوید

  



رائے ونڈ (نمائندہ پاکستان) مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے محمد مرزا جاویدنے میاں محمد نوازشریف کی صحت کیلئے پوری قوم سے دعاکی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کی بیماری پر بھی سیاست کی جارہی ہے، پہلے کلثوم نواز کی صحت پر سیاست ہوتی رہی، کچھ لوگوں نے دل کھول کر جھوٹ بولے۔

، جنہیں بعد میں معافی مانگنی پڑی،انہوں نے کہا کہ قائد میاں محمد نواز شریف پاکستان کی عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں کیونکہ انہوں نے پاکستان میں عوام کی سہولیات کیلئے جو ترقیاتی کام کروائے ان کی مثال نہیں ملتی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4