پنجاب یونیورسٹی اورینٹل کالج میں نعتیہ مشاعرہ،نامور شعراء کی شرکت

  پنجاب یونیورسٹی اورینٹل کالج میں نعتیہ مشاعرہ،نامور شعراء کی شرکت

  



لاہور (لیڈی رپورٹر):پنجاب یونیورسٹی اورینٹل کالج کے زیر اہتمام میلاد و سیرت النبی ؐ کی مناسبت سے ایک نعتیہ مشاعرہ منعقد کیا گیا۔ جس میں مہمان شعرا حسن عسکری، کاظمی، ڈاکٹر تحسین فراقی، قائم نقوی، حمیدہ شاہین، باقی احمد پوری، اختر شمار، ناصر بشیر، توقیر احمد شریفی، غافر شہزاد، شاہدہ دلاورشاہ، وسیم عباس اور شفقت رسول مرزا جبکہ میزبان شعرا ڈاکٹر محمد فخرالحق نوری، ڈاکٹر ضیاء الحسن، ڈاکٹر شعیب احمد،ڈاکٹر آصف علی چٹھہ، ڈاکٹر سعادت علی ثاقب اور ڈاکٹر عظمی زریں نازیہ نے آنحضورﷺ کے حضور گلہائے عقیدت پیش کر کے سامعین و حاضرین کی تازگی ایمان کا سامان کیا۔ مشاعرے کی صدارت اردو کے معروف استاد ڈاکٹر خواجہ محمد زکریا نے کی۔ میزبانی کے فرائض پرنسپل اورینٹل کالج جناب پروفیسر ڈاکٹر سید محمد قمر علی نے انجام دیئے۔ آخر میں پرنسپل اورینٹل کالج نے شعرا اور حاضرین کا محفل میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4