صنم چوہدری اور سومی چوہان رشتہ ازدواج میں منسلک،تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر

صنم چوہدری اور سومی چوہان رشتہ ازدواج میں منسلک،تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر

  



لاہور(فلم رپورٹر)صنم چوہدری کا نکاح 6 ماہ پہلے ہوا تھا تاہم انہوں نے اسے چھپائے رکھا جس کے علاوہ ان کے شوہر نے شادی کی تردید بھی کی تھی اداکارہ صنم چوہدری اپنی شادی منظر عام پر لے آئی ہیں۔رواں سال جولائی میں اداکارہ کے شوبز کو خیرباد کہنے اور شادی کرکے امریکہ منتقل ہونے کی خبریں زیر گردش تھیں تاہم سومی چوہان نے خبروں کی تردید کی تھی۔تاہم اب اداکارہ صنم چوہدری اور گلوکار سومی چوہان رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔اداکارہ نے اپنی تصویر کے ساتھ ’مسز سومی چوہان‘ لکھ کر پوسٹ کی ہے اور بھانجی،بہنوں اور والدہ کے ہمراہ بھی تصاویر لگاتے ہوئے شادی کا اعلان کیا۔

صنم چوہدری نے کئی ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جن میں ’آسمانوں پر لکھا‘، ’میرے مہرباں‘، ’کٹھ پتلی‘ اور ’میرے ابو‘،”گھر تتلی کاپر“،”تاج محل“سمیت دیگر شامل ہیں۔اس کے علاوہ انہوں نے ایک فلم میں بھی کام کیا۔اداکارہ نے اپنی تصویر کے ساتھ ’مسز سومی چوہان‘ لکھ کر پوسٹ کی ہے اور بھانجی کے ہمراہ تصویر لگاتے ہوئے شادی کا اعلان کیا جبکہ ایک تصویر میں انہوں نے اپنی والدہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔

مزید : کلچر