ایمان سلیمان کا سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی شادی کا اعلان

ایمان سلیمان کا سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی شادی کا اعلان

  



لاہور(فلم رپورٹر) معروف ماڈل ایمان سلیمان نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی شادی کا اعلان کر دیا۔ایمان سلیمان نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک طویل پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو اپنی شادی کی خبر سنائی۔ایمان سلیمان نے اپنی پوسٹ میں ایک مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے بتایا کہ اب بہت جلد اپنے دوست سے شادی کریں گی۔ماڈل نے کہا کہ میں اپنے دوست جمیل سے شادی کروں گی جو کہ ایک بہت اچھا لڑکا ہے اور ساتھ ہی ماڈل نے مداحوں کو دونوں کے لئے دعاکرنے کو بھی کہا۔معروف ماڈل ایمان سلیمان کی انسٹاگرام کی طویل پوسٹ سے اندازہ ہورہا ہے کہ یہ شادی کے فیصلے میں تذبذب کا شکار ہیں۔ایمان سلیمان نے جن کے ساتھ شادی کا اعلان کیا ہے وہ ان کے دوست ہیں اور پیشے کے اعتبار سے ایک مارشل آرٹسٹ ہیں۔معروف ماڈل ایمان سلیمان سرمد کھوسٹ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’زندگی تماشہ‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی جس کے آئندہ سال ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

مزید : کلچر