نجی ٹی وی کے پروگرام”بول نائٹس ود احسن خان“ کی نصف سنچری

نجی ٹی وی کے پروگرام”بول نائٹس ود احسن خان“ کی نصف سنچری

  



لاہور(فلم رپورٹر)اداکار احسن خان نے اپنے پروگرام”بول نائٹس ود احسن خان“ کی نصف سنچری مکمل ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تصاویر کی صورت میں یادیں شیئر کی ہیں۔اداکاری کے بعد احسن خان نے ہوسٹ کے طور پر اپنی صلاحیتوں کا بھر پور اظہار کرتے ہوئے کئی پروگراموں میں ثابت کیا ہے کہ وہ اچھے اداکار ہی نہیں بلکہ بہترین میزبان بھی ہیں۔ کچھ عرصہ پہلے جب انہوں نے بول ٹی وی پر یہ پروگرام شروع کیا تو کسی کو بھی اس کی کامیابی کا یقین نہیں تھا لیکن احسن خان نے اپنے منفرد انداز سے اس کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔احسن خان نے پروگرام کو مقبول بنانے کے لئے نہ تو عامیانہ حرکتیں کیں اور نہ ہی بلا ضرورت اچھل کود کی بلکہ انہوں نے نہایت سنجیدگی اور متانت سے انداز گفتگو متعارف کرایا۔ان کے پروگرام میں ملک کے بہت سے سپرسٹار شرکت کرچکے ہیں۔احسن خان کا کہنا ہے کہ اس کامیابی پر اللہ تعالی کا شکر گزار ہوں۔

مزید : کلچر