فلم اور ڈرامہ انڈسٹری میں نئے فنکاروں کا آناخوش آئند،عینی رباب

        فلم اور ڈرامہ انڈسٹری میں نئے فنکاروں کا آناخوش آئند،عینی رباب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)شوبز انڈسٹری میں کچھ عرصہ قبل ہی قدم رکھنے والی اداکارہ و ماڈل عینی رباب نے بتایا کہ پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری میں نئے فنکاروں کا آناخوش آئند ہے اس سے کام کرنے کا حوصلہ اور انڈسٹری کی بحالی کا جذبہ پیدا ہو رہاہے۔ایک سوال کے جواب میں عینی رباب نے کہاکہ میں ان دنوں مختلف شارٹ فلمز میں اداکاری کررہی ہوں۔ انہوں نے کہاکہ میں اپنے کردار سے بھرپور انصاف کرنے کے لئے سخت محنت کررہی ہوں۔
میں نے ڈانس کی باقاعدہ اساتذہ سے تربیت حاصل کی ہے تاکہ میرا اس فلم میں کردار فلم بینوں کو مدتوں یاد رہ سکے۔عینی رباب نے مذید کہاکہ میں اپنے پہلے ہی پراجیکٹ سے اپنا آپ منوا لوں گی کیونکہ ڈائریکٹرنے مجھے ٹیلنٹ دیکھ کر ہی کاسٹ کیا ہے اور میں ان کے اس اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچاؤں گی۔

مزید :

کلچر -