اداکاری میں ہمیشہ سیکھنے کی جستجو رہتی ہے،کامیڈین عامر سوھنا

اداکاری میں ہمیشہ سیکھنے کی جستجو رہتی ہے،کامیڈین عامر سوھنا

  



لاہور(فلم رپورٹر)کامیڈین عامر سوھنانے کہا ہے کہ اداکاری ایک ایسا شعبہ ہے جسے ہمیشہ سیکھنے کی جستجو رہتی ہے، میں کئی سالوں سے سٹیج،فلم اور ٹی وی پرکام کر رہا ہوں لیکن مجھے ایسا لگتا ہے مجھے ابھی بہت کچھ سیکھنا ہے۔عامر سوھنا نے کہا کہ اداکاری ایک مشکل شعبہ ہے اور اس میں آپ کو ہر روز کچھ نیا سیکھنے کو ملتا ہے۔انہوں نے موجودہ سٹیج ڈرامے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج جو سٹیج ڈرامہ پیش کیا جارہا ہے اس کا سب سے بڑا نقادمیں خود ہوں اور میں ہمیشہ فحاشی اور بیہودہ جملے بازی پر مبنی ڈراموں کی مخالفت میں پیش پیش رہا ہوں۔

مزید : کلچر