اداکار علی انجم نئی فلم”طوفان بدتمیزی“ کی شوٹنگ میں مصروف
لاہور(فلم رپورٹر)اداکار علی انجم ان دنوں نئی فلم”طوفان بدتمیزی“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کی کاسٹ میں نئے فنکاروں کے ساتھ ساتھ سینئر فنکار بھی شامل ہیں۔فلم کے ڈائریکٹر ظہیر یاسین ہیں جو طویل عرصہ سے فلم انڈسٹری کا حصہ ہیں۔فلم کے پروڈیوسر چوہدری عثمان طارق،کیمرا مین علی طاہر جبکہ دیگر کاسٹ میں سردار کمال،سجاد احمد،وفا بخاری،عبدالجبار سیفی اور لیلیٰ شہزادی شامل ہیں۔اس بارے میں علی انجم نے بتایا کہ شوٹنگ لاہور اور اس کے مضافات میں جاری ہے جو تیزی سے تکمیل کی جانب بڑھ رہی ہے۔ظہیر یاسین فلم پر بڑی محنت کررہے ہیں۔