فلم انڈسٹری کے دوستوں سے کبھی ناطہ نہیں توڑا،ریما خان

  فلم انڈسٹری کے دوستوں سے کبھی ناطہ نہیں توڑا،ریما خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ ریما خان نے کہا ہے کہ انہوں نے شوبز میں عروج کے دور میں بھی کبھی عجز و انکساری کا دامن نہیں چھوڑا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں زندگی کے مختلف ادوار میں سے بچپن کا دور سب سے زیادہ پسند ہے اوران کی خواہش ہے کہ وہ دور کسی طرح دوبارہ واپس آجائے، انہوں نے کہا کہ وہ جب بھی امریکہ سے پاکستان آتی ہیں تو اپنے بچپن سے منسلک رشتوں سے ضرور ملتی ہیں اور آج بھی ہم دوستیں جب اکٹھی ہوتی ہیں تو کسی کے ذہن میں اپنی شہرت کا زعم نہیں ہوتا بلکہ اسی طرح ہنسی مذاق ہوتا ہے جیسے ہم بچپن میں ایک دوسرے سے کرتی تھیں، انہوں نے کہا کہانہوں نے فلم انڈسٹری کے دوستوں سے بھی ناطہ نہیں توڑا بلکہ آج بھی ایک دوسرے سے جب بھی ملاقات ہوتی ہے تو عزت و احترام سے پیش آتے ہیں۔

سنانے کی فرمائش کرتے ہیں جس سے مجھے ایسی خوشی ملتی ہے جسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا، ”ریمبو“ میری زندگی کے ساتھ جڑ چکا ہے اور میرا مستقل اثاثہ ہے۔

مزید :

کلچر -