”شریکے دی اگ“ کیرئیر کی ایک اور یادگار فلم ثابت ہوئی،اچھی خان

”شریکے دی اگ“ کیرئیر کی ایک اور یادگار فلم ثابت ہوئی،اچھی خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)فلم،ٹی وی اور سٹیج کے سینئر اداکار اچھی خان کا ”پاکستان“سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پنجابی ”شریکے دی اگ“میرے کیرئیر کی ایک اور یادگار فلم ثابت ہوئی تھی۔فلم ”شریکے دی اگ“میں اپنے فنّی کیرئیر کے ایک منفرد اور پاور فل کردار میں نظر آیا تھا۔اس کردار میں پرفارمنس کا بے حد مارجن موجود تھا۔اچھی خان کا کہنا تھا کہ میری فلم ”پیشی گجراں دی“بھی زبردست فلم تھی میگا کاسٹ پر مبنی اس فلم کی ڈائریکشن کے فرائض مسعود بٹ نے انجام دیئے تھے۔اس فلم میں میرے ساتھ سینئر اداکار شاہد حمید،معمر رانا،حیدر سلطان،نواز خان،شفقت چیمہ سمیت کئی اور نامور فنکار وں نے کام کیاتھا۔ایک سوال کے جواب میں اچھی خان کا کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ ان کرداروں کو ترجیح دی ہے جن میں کچھ کردکھانے کا موقع ہوتا ہے۔
اس وقت پنجابی فلمیں تسلسل کے ساتھ بن رہی ہیں مجھے امید ہے کہ ایک بار پھر لاہور کی ثقافتی سرگرمیاں اپنے عروج پر ہوں گی۔
5

مزید :

کلچر -